
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری اقدامات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں نکاسی آب کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے بھی تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔
