تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے: حاجی نواز علی بروہی

کراچی:چیئرمین ٹاؤن میونسپل  کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی  بروہی نے کہا ہے کہ تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے حکومت سندھ  اس جانب بہت سے اقدامات کر رہی ہے ہر علاقے میں ایک ماڈل اسکول بنایا جا رہا ہے تاکہ آئندہ آنے والے وقت میں اس کو مدنظر رکھ کر تمام اسکولوں کو اسہی طرح کی سہولیات  فراہم کی جائیں این جی اوز کے تعاون سے بھی بہت سے اسکول چلائے جا رہے ہیں جہاں پہ بچوں کو مختلف ہنر بھی سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ آگے چل کے معاشرے میں ایک بہترین کردار ادا کر سکیں

محمد حسین گرلز اینڈ بوائز سیکنڈری اسکول کے دورے کے دوراں حاجی علی نواز بروہی نے کہا کہ ہم  اپنے حدود میں واقع اسکولوں کا وقفے وقفے سے دورہ کرتے ہیں تاکہ وہاں کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں حالانکہ وہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتے لیکن ہماری حدود میں ہیں اگر ہم ان کے مسائل کی ترجمانی کریں گے تو ان کے مسائل جلد حل ہوں گے

حاجی نواز علی  بروہی نے کہا ہے کہ سب کا اپنا اپنا طریقہ کار ہے ہمارا طریقہ کار فلاح انسانیت کا ہے جس پر سختی سے عمل پیرا ہیں بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت کر رہے ہیں

اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرز و دیگر بھی موجود تھے چیئرمین کو اسکول کی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی

ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی  بروہی نے مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کے مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے جو ہم سے ہو سکے گا ضرور کریں گے یہ ہمارے نونہالوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے اور اس کی اہمیت سب سے زیادہ ہے اگر یہ مضبوط ہوں گے تو معاشرہ آگے چل کر مثالی ترقی کرے گا جس سے وطن عزیز کا نام روشن ہوگا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں