کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ علاقے سے وابستہ مسائل کو حل کرانا میرے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کی زمہ داری ہے جو جس کا کام ہے وہ اپنے فرائض بروقت ادا کریں تو مسائل میں حیرت انگیز کمی واقع ہو گئی
چیئرمین گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے ٹیکس کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کے دوران کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کوشش کرتا ہے کہ اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے ٹاؤن کی عوام کو سہولیات فراہم کریں، گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو مجھ سے جو تواقعات وابستہ ہیں اسکو پورا کرنا میری اولین زمہ داری ہے مجھے معلوم ہے کہ عوام کے مسائل کو کس طرح سے حل کرانا ہے اس کے لیے گورنمنٹ فنڈز کے علاؤہ ٹاؤن کے ٹیکسوں کی ریکوری زیادہ ہو تو ترقیاتی کام تیزی سے ممکن ہیں
کمیٹی کے چیئرمین میر عباس ٹالپور اور ممبران محمد رفیق جوکھیو،عبدالستار جوکھیو،علی محمد گبول شامل تھے، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں ناجائز پارکنگ،مقررہ حدود سے تجاوزات کا خاتمے،غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں اور سوسائٹی کا قیام اور دیگر غیر قانونی کاموں پرجرمانے اور ٹیکس کی تفصیل سے آگاہ کیا
اس موقع پر وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو،میونسپل کمشنر احمد، افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی عاطف علی بدر،پی ایس چیئر مین لال جان بنی بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد شرجیل خان مو جود تھے۔