
چیرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن آفس میں میٹنگ کا انعقاد تمام ملازمین اور افسران کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور حالیہ اور متوقع بارشوں کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا
اجلاس میں میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ وائس چیئرمین محمد الیاس یو سی 8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ بھی موجود تھے۔
چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے باوجود بارش کے موقع پر کام کرنے والے ملازمین کی تعریف کی اور ان کی خدمات کو سراہا ہم نے ان 10 ماہ میں کاموں کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے مگر اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے
انہوں نے کہا کہ ہم نے ورکنگ پلان مرتب کر لیا ہے وقت کی پابندی کو معمول بنانا ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے نہیں آتے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائے گا ریونیو ٹارگٹ کو حاصل کرنا ہے جس کے لیے ایک ٹاکس فورس تشکیل دے دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کرے گی
نصرت اللہ نے کہا کہ تمام ایچ او ڈیز بجٹ تجاویز بنانا شروع کر دیں اس کے ساتھ سنیارٹی لسٹ بھی مرتب کی جائے تاکہ جن ملازمین کا پرموشن نہیں ہو سکا ان کو ان کی اہلیت کے مطابق پروموٹ کیا جا سکے یہ سب ہمارے کام ہیں اور ان کو تمام ملازمین اور افسران کے تعاون سے مکمل کر رہے ہیں
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، ڈائریکٹر پارک محمد ندیم حنیف، ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد، ڈائریکٹر ٹیکسز عارفین زمان، XEN بی اینڈ آر محمد سہیل،XEN ایم این ای محمد یاور، ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ مسرور اقبال اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
