اہل علاقہ کو پہلے بھی سہولیات دیں آئندہ بھی بھرپور انداز سے دینگے، نور حسن جوکیو

کراچی: ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نور حسن جوکھیو نے کہا ہے کہ اہل علاقہ کو پہلے بھی سہولیات دیں آئندہ بھی بھرپور انداز سے دینگے جس نظریئے کے تحت ہم کام کرر ہے ہیں اس میں خدمت انسانی بلند ترین عمل ہے تو  یہ کیسے ممکن ہے کے اس میں ذرہ برابر بھی کمی کا ارتکاب ہمارے ادارے کی جانب سے ہو، علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا سو فیصد دیا ہے اور مستقبل میں بھی دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا۔جس میں مختلف امور زیر بحث لائے گے مساجد اور عید گاہوں کے اطراف میں صفائی ستھرائی کرنے اور جن علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہے وہاں اسپرے کرانے کی منظوری دی گئی اس کے ساتھ روٹین کے کام کو متاثر نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا،مختلف زاویئے سے جائزہ لینے کہ بعد پلان کوحتمی شکل دی گئی،

اجلاس میں  چیف آفیسر ایاز حمیداللہ بلوچ، ڈسٹر کٹ انجینئرممتا ز علی زرداری، ڈائر یکٹر ایڈ من حاجی شریف شیخ،ڈائر یکٹر سینی ٹیشن مشتاق مٹو،انجینئر وسیم آرائیں،ندیم گبول،ڈائر یکٹر  پرچیز مجتبیٰ خان، سرفراز کھتری،ودیگر بھی موجود تھے،

ایڈمنسٹریٹر کا اس موقع پر  کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینا ہے اس کیلئے ہمیں شب وروز محنت کرنا ہے عملہ اپنے طریقہ کار منصبی میں بہتری لائے جس نا صرف ان کی کارکردگی میں نکھار آئے گا بلکہ اس طرح سے علاقائی صورتحال میں بھی  مثبت فرق رونما ہو گا، الحمد اللہ کسی بھی اہم دن یا تہوار کے حوالے سے جو ہماری امتیازی پہچان ہے اس روایت کو برقرار رکھے گے،(عیدالفطر اللہ کا انعام ہے روزہ داروں کیلئے)اس میں عوام کے لئے ہم سے جوہو سکے گا ضرور کرینگے اہل علاقے کی خواہشات کے مطا بق ان کے لئے اقدامات کررہے ہیں جس کا مرانی نصیب ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں