
پولیس کے مطابق ٹھٹہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کےقریب کھائی میں گرا۔
ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زائرین کا تعلق ٹھٹہ سے ہے اور ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 12 شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر زخمی حب کے سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
