کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے علاقائی معززین، کونسل، ممبران اور افسران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے سبب بہت سے امراض جنم لیتے ہیں جن پر قابو پانا ضروری ہے اس لئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤکیلئے اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جو لوگ مساجد میں اعتکات میں بیٹھے ہیں ان کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے گڈاپ ٹاؤن کے تمام یوسیز میں کونسل ممبران کے مشاورت سے حشرات الارض کے خاتمے کیلئے مچھر مار اسپرے مہم جاری ہے
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی ٹیم اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ عیدالفطر بھی قریب ہے تمام مساجد اور عید گاہ میں صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے تاکہ تمام مسلمان بھائیوں کو نماز عید ادا کرتے ہوئے کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر وائیس چیئرمین جام محمد جوکھیو، میونسپل کمشنر احمد یار،افسر مالیات افتخار احمد دایو، پارلیمانی لیڈر ممبر کونسل میر عباس ٹالپور،ممبر محمد رفیق جوکھیو، کونسل ممبرعلی گبول، ڈائریکٹر ایچ،آر،ایم حاجی شریف شیخ، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان،ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی عاطف علی بدر، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ کلچر طاہر بلوچ،پی ایس چیئر مین لال جان بنی بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد شرجیل خان،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انفارمیشن شاہ محمد شاہ مو جود تھے۔
موسمیاتی امراض پر قابو پانا ضروری ہے،طارق عزیز بلوچ
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
