
مکمہ مکرمہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کر لی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور وفد نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مملکت پاکستان، عالم اسلام کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں
