
اسلام آباد: بنی گالہ کے علاقے میں ڈاکو 3 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تھانہ بنی گالہ میں شہری عبداللہ حسن کی مدعیت درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 2 ملزمان نے الماری سے ایک کروڑ روپے مالیت کے ہیرے، 35 تولہ سونا چوری کیا،ملزمان 75 لاکھ روپےکی 10گھڑیاں، 15ہزار ڈالر، ساڑھے 3 لاکھ روپے نقدی بھی لے گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی ہے
