
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہےگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا
اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ق) اورآئی پی پی کےارکان اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس میں سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی طے کی گئی جب کہ اور پیپلز پارٹی کی طرف سےاپنی خاتون امیدوارکو دستبردارکرانےکو سراہا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سب کی وزیراعلیٰ ہوں، ساتھ مل کرچلیں گے،اب کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہےگا۔
