
کراچی:سماجی تنظیم ہینڈز کی ہیڈ آفیس سرکاری ایراضی پر قائم ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد محکمہ اینٹی انکروچمنٹ نے کارروائی شروع کردی
اینٹی انکروچمنٹ نے ہیندز انتظامیہ سے تین دن کے اندر زمین کا رکارڈ طلب کرلیا
اینٹی انکروچمنٹ کی طرف سے سماجی تنظیم ہینڈز کو جاری کیے گئے نوٹیس میں کہا گیا دیھ مراد میمن میں سرکاری ایراضی پر سماجی تنظیم کی آفیس قائم کی گئی ہے۔
اینٹی انکروچمنٹ کے نوٹیس میں کہا گیا ہے کہ اگر تین دن کے اندر زمین کا رکارڈ جمع نہ کرایا گیا تو قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔
