
کوٹری(رپورٹ: صدام حسین) کوٹری سائٹ کے تاجران نے امن امان کی خراب صورتحال پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا
تاجران نے کہا کہ بولہاڑی ایک پرامن شہر رہا ہے جس میں اعلیٰ طبقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو کہ کچھ دنوں سے پریشان ہیں،دو ہفتوں کے اندر 50 سے زائد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بدامنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی پرامن شہر کچے کی طرح نظر آنے لگا ہے، جرائم پیشہ افراد شہر پر قابض ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل مسلحہ افراد شام کے وقت مین بروہی چوک پر رمیش کمار کی دکان سے لاکھوں روپے لوٹ کر لئے گئے مگر پولیس خاموش تماشائی نظر آرئی ہے۔
تاجر برادری نے کہا کہ حاجی عبدالوحید،عبدالسلام لاشاری، ببر سٹاپ کے قریب الشہباز ہوٹل کے عملے،اختر میڈیکل سٹور، اکبر ببر کے پیٹرول پمپ اور دیگر علاقوں سے دن دھاڑی لوٹ مار کی گئی مگر پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔
تاجران نے کہا کہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امن امان کی صورتحال بحال نہ ہوئی تو دو اپریل بروز منگل کو بچوں کے ساتھ روڈوں پر نکل کر دھرنا دینگے۔
