ماہ رمضان ہمیں اخوت رواداری اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ نصرت اللہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں افسران کا اجلاس منعقد کیا گیا جو کہ ہفتہ وار ہوتا ہے اور اس میں جہاں محکمہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے وہیں پر یوم علی کے حوالے سے کی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کی تفصیلات طلب کی گئی اجلاس کا انعقاد ٹاؤن آفس میں کیا گیا

اجلاس کی صدارت چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اوران کے ہمراہ سرپرست اعلیٰ یو سی 8 کے چیئرمین فاروق نعمت اللہ، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ بھی موجود تھے

اس موقع پر محکمہ جاتی افسران نے جہاں یوم علی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر خصوصا صفائی ستھرائی،  لائٹوں کی تنصیب اور اس کے ساتھ ساتھ اسپرے مہم کے حوالے سے آگاہ کیا وہیں بتایا کہ ایسٹر کے حوالے سے بھی کاموں کا سلسلہ جاری ہے تمام ٹاؤن کی حدود میں آنے والے چرچوں کے اطراف صفائی ستھرائی،  لائٹوں کی تنصیب و مرمت اور سڑکوں کی لیولنگ کا کام جاری ہے

انہوں نے کہا کہ ایسٹر کے حوالے سے تمام تر سہولتوں کی فراہمی جاری ہے

اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ تمام تر بلدیاتی امور کو مشاورت کے عمل کے ساتھ یقینی بنایا جائے تاکہ منتظمین مطمئن ہوں اور ان کو مطمئن کرنا ضروری ہے تاکہ گلبرگ ٹاؤن کی جو روایت ہے اس کو برقرار رکھا جائے،  ماہ رمضان ہمیں اخوت رواداری اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے اس میں تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے گلبرگ ٹاؤن کے افسران اور عملہ ہمیشہ کی طرح ہمارے ساتھ ہے

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف، ڈائریکٹرM&E محمد یاور، ڈائریکٹر B&R محمد سہیل خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عائشہ قمراور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں