ٹوبہ ٹیک سنگھ: بھائی نے بہن کو قتل کر دیا، رشتے دار ویڈیو بناتا رہا

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کو بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا اور  رشتے دار قتل کی ویڈیو بناتا رہا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر ٹوبہ کےعلاقے میں لڑکی کو بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا اور  ایک رشتے دار سکون سے قتل کی ویڈیو بناتا رہا۔

منظرعام پرآنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اور ایک عورت بھی موجود ہے جو سکون سے قتل کا منظر دیکھتے رہے

پولیس کے مطابق قتل کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی۔

پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان گرفتار کر لیے اور کہا کہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کا ہے

پولیس نے مقتولہ کی قبر کشائی کر کے لاش سے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔

واقع کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ  دو اور بندوں کی گھرمیں موجودگی کے شواہد ملے ہیں، قتل ناجائز تعلقات کوچھپانے کیلئے کیاگیا اور ویڈیو لڑکی کو قتل کرنے کے بعد بنائی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں