فلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر مستقل طورپر بند ہونا چاہیے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری غزہ سے متعلق سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے, غزہ میں نہتےفلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر مستقل طورپر بند ہونا چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں،غزہ میں دانستہ اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پربمباری انتہائی قابلِ مذمت ہے، پاکستان جون1967 سےقبل سرحدوں والی فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھےگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں