کراچی:جی ایف ایس کی سالیانہ تقریب کا انعقاد، ایوارڈز اور انعامات

کراچی: ملک کے مشہور و معروف اور ریئل اسٹیٹ کے بڑے نام جی ایف ایس کی جانب سے کراچی میں سالیانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے سی ای او عرفان واحد، مئنیجنگ ڈائیکٹر منصور واحد،  ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز محسن واحد، سابق ایم پی ای بلال غفار، ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار اور  جی ایف ایس کے ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت پاک سے کیا گیا، کمپئرینگ اے کے میمن نے کی جبکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جی ایف ایس کے محنتی ورکرز کو مختلف کیٹیگریز میں ایپریسیشن سرٹیفکیٹس اور ایوارڈس دیے گئے۔

تقریب کے دوراں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام محنتی ورکرز کو ایوارڈس دیے گئے ہیں، دل سے کام کرنے والوں کو ہم ہمیشہ یاد رکھتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی محنت کرے گا وہ آگے بڑھے گا، ہمارے سالوں سے لوگ ساتھ ہیں اور وہ محنت و لگن سے کام کرتے ہیں،محنت کرنے والے کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

عرفان واحد کا کہنا تھا کہ ہم وقت پر قبضہ دیتے ہیں، جو لوگ رھ گے ہیں وہ آئیں جی ایف ایس کا حصہ بنیں اور فوری طور پر قبضہ حاصل کریں

جی ایف ایس کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز محسن واحد نے کہا کہ محنتی ورکرز کو ایوارڈ یا شیلڈ دینے سے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے،ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آکر اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے طارق انٹرپرائیزز کے طارق محمود نےکہا کہ میں آج جو بھی کچھ ہوں وہ جی ایف ایس اور عرفان واحد کی بدولت ہوں،جی ایف ایس نے ہمیں خوش کردیا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ کون کہتا ہے کے پاکستان میں کچھ نہیں، ٹاٹا کیا ہے یہ رہا جی ایف ایس، ہم سب کو جی ایف ایس کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرسکے۔

تقریب میں مولانا عبدالحبیب عطاری نے بیان فرمایا اور خصوصی دعا بھی کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں