ایس ایس پی ضلع ویسٹ نے گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی

کراچی: ایس ایس پی ضلع ویسٹ فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت ضلع ویسٹ آفس میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ تمام سب ڈویژنل ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز ، ریڈر اور ڈی آئی بی انچارج نے شرکت کی۔

اجلاس میں جملہ ایس ایچ اوز کی کارکردگی، کرائم اسٹیٹس، لسٹڈ جرائم پیشہ ور، اشتہاری و مفرور اور رپیٹڈ افینڈرز کی گرفتاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جملہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات دیئے کہ گٹکا ماوا فروشوں کا قلع قمع کرنے میں کسی قسم کی کوئی غفلت یا لاپرواہی نہ برتی جائے۔ ایس ایس پی فیصل بشیر میمن نے نمازِ عیدالفطر کے سیکیورٹی پلان کو فل پروف بنانے کے احکامات جاری کئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں