
مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں دوران رمضان رضاکاروں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی
رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران رضا کاروں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی۔ اس وقت رضاکار ٹیموں کی تعداد 32 ہے۔
مسجد نبوی مدینہ منورہ میں والنٹیئرز سروسز کے خواتین سیکشن کی ڈائریکٹر مروۃ معمرجی نے الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مسجد نبوی میں زائرین کی خدمت کے لیے اب بھی مواقع موجود ہیں جس کےلیے پورٹل کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے
والنٹیئرز سروسز کی ڈائریکٹر نے کہا کہ مسجد نبوی میں خواتین کی خدمت کے شعبے میں مزید مواقع نہ ہونے کی صورت میں رضا کار کو دوسرے شعبوں میں منتقل کیا جاتا ہے
