علی گل ملاح،سہراب سومرو،حیدرقادری، معین اختر اور عمر شریف متبادل بن سکتے ہیں،رزاق عاصی

عمر شریف، علی گل ملاح، حیدرقادری، سہراب سومرو،معین اختر (فائل)

سھراب سومرو، حیدر قادری و دیگر کو اردو میں موقع ملے تو نیشنل چینلز کی اسکرین چمک اٹھے گی

کراچی: سندھ کے نامور صحافی رزاق عاصی نے کہا ہے کہ علی گل ملاح ایک ایسا غیر معمولی اداکار ہے جسے مزاحیہ کردار کے علاوہ بھی اگر کسی اور کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کو ملے تو یہ وہاں بھی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے گا

اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی پوسٹ میں رزاق عاصی نے کہا کہ سندھی میڈیا میں علی گل ملاح، سھراب سومرو، حیدر قادری و دیگر، جتنے بھی پروجیکٹ لیکر آئے ان پروگراموں کے رائیٹر سے لیکر ڈائریکشن کی ذمیداریاں بھی خود سنبھال تے رہے ہیں اور سندھی میڈیا میں وہ سارے پروگرام ھٹ ہوئے ہیں، جسطرح علی گل ملاح کو نیشنل اسکرین پر اپنے فن کا مظاھرا کرنا کا موقع ملا ہے

رزاق عاصی نے کہ کہا کہ میرا دعویٰ ہے اگر اسطرح بھترین اداکار سھراب سومرو جو صحافت کی ڈگری رکھتے ہیں اور حیدر قادری جو پیدا ہی کچھ نیا سوچنے اور نئے کردار بنانے کے لیے ہوئے ہیں، اگر اردو میڈیا مرحوم معین اختر، عمر شریف کا متبادل بن سکتے ہیں، علی گل ملاح کی طرح سھراب سومرو، حیدر قادری و دیگر سندھی میڈیا میں فن کا مظاھرا کرنے والے ملٹی ٹائیلنٹ اداکاروں کو بھی سامنے لائے تو نیشنل چینلز کی اسکرین چمک اٹھے گی.

سینئر صحافی رازق عاصی نے کہا کہ اپنے پیارے دوست علی گل ملاح کو گرین ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رفتہ رفتہ میں بہترین پرفارمنس دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوئے دعا گو ہوں تم اتنے مصروف ہو جائو کہ ہمیں آپ سے ملنے کے لئے بھی آپکی سیکریٹری سے مھینا بھر پہلے وقت لینا پڑے، بھلے، بھلے، بھلے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں