کراچی: کروڑوں روپے فراڈ میں ملوث جعلی ونگ کمانڈر گرفتار

کراچی: کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ونگ کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا

پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم رئیس گھرانوں کی خواتین سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ کر چکا ہے

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تین شادیاں کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے شادی کے بعد خواتین سے کاروبار کرنے کے لیے کروڑوں روپے لیے

ملزم نے شہریوں سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے  لیے کروڑوں روپے  لوٹ لیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں