
اسلام آباد: جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور میاں محمود الرشید کمیٹی میں شامل ہیں۔
مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔