شاہ لطیف تھانے پر چھاپہ، 2 مغوی بازیاب، 4 اہلکار گرفتار

کراچی: ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی)کے مطابق مغوی کے خاندانوں کو تاوان کے لیے 50 لاکھ روپے کی کال موصول ہوئی تھی۔

عبدالرحیم نے بتایا کہ اغواء کاروں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے مغویوں کے اہلِ خانہ کو پہلے قائد آباد بلایا تھا، دوسری بار شاہ لطیف کے علاقے میں بلایا گیا۔

ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ اغواء کاروں کے 4 ساتھیوں نے جیسے ہی تاوان وصول کیا انہیں پکڑ لیا گیا، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شاہ لطیف تھانے میں چھاپہ مارا گیا۔

ایس ایس پی عبدالرحیم کے مطابق دونوں مغوی تھانے کے اندر ایک کمرے میں موجود تھے۔

ملیر پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کسی بھی اہلکار یا افسر کو رعایت نہیں دی جائے گی

شاہ لطیف پولیس اسٹیشن سے 2 نوجوانوں کی بازیابی کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں