بہادر استاد اللہ رکھیو کا قتل امن کا قتل ہے،مصطفیٰ جتوئی

کراچی:گزشتہ روز کندھ میں ڈاکؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے استاد اللہ رکھیو نندوانی کے واقے پر سماجی رہنما غلام مصطفیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ استاد اللہ رکھیو کا قتل صرف ڈکیتی کا واقعہ نہیں بلکہ امن کا قتل ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں غلام مصطفیٰ جتوئی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اجمل ساوند کے بعد فرض شناس اور بہادراستاد اللہ رکھیو کا قتل سندھ سمیت ملک بھر کا نقصان سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فورسز کے ہوئے ہوئے سندھ کے مخصوص اضلاع میں ڈاکؤں کا راج ہے، جو کوئی بھی علم اور امن کی بات کرتاہے تو قتل کردیا جاتا ہے، تاکہ کوٸی بھی ان ڈاکوٸوں، سرداروں، نوابوں اور رٸیسوں کے خوف کے بت کو توڑنے کی بات نہ کرسکے۔

غلام مصطفیٰ جتوئی نے کہا کہ دور جدید میں ڈاکؤں کا خاتمہ نہ ہونے سوالیہ نشان ہے، ڈاکؤں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ علم دوست اساتذہ سمیت عوام کی جان و مال محفوظ ہوسکے۔

https:/latest-news/9996/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں