
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو اور مغربی رہنماؤں کو ایک اور جنگ عظیم سے خبردارکردیا ہے۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں مغربی فوج کی موجودگی دنیا کو تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر پہنچا سکتی ہے۔
الیکشن ہیڈکوارٹرزمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا یوکرین میں امن سے متعلق بات چیت کیلئے یوکرینی صدر آپشن نہیں ہیں۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ میری جیت روس کومضبوط بنادے گی، روس کوسوچنےکی ضرورت ہے کہ یوکرین میں امن کیلئے کس سے بات کی جاسکتی ہے۔
صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ چین کےخلاف پابندیاں ختم ہونی ہی ہیں، چین اور روس کے درمیان پائیدار تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔
