
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ شہدا کیخلاف بیانات دینے والوں کا دہشتگردوں سے ضرورکوئی رابطہ ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آرہے ہیں یہ ہی لوگ ان کو پناہ دیتے ہیں،دہشت گردی زیادہ تر افغان سرزمین سے ہمارے خلاف ہو رہی ہے،
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوج جس طرح قربانیاں دے رہی ہے ان کی جتنی عزت کریں کم ہے،کچھ لوگوں نے شہدا کا مذاق اڑایا، انہیں ریٹرننگ افسروں سے تشبیہ دی، شہدا ہمارے محسن ہیں، ملک انہیں کی وجہ سے قائم ہے۔
