
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرستان حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقے پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا بہادر بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عظیم قربانی بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے جو ان کی شہادت کی صورت میں موجود ہے۔
