
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس,اربن یونٹ سے متعلق امور پر بریفنگ دی گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انڈسٹریل زون کا میپنگ پلان طلب کر لیا
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنچاب میں ریجنل اکنامک کوریڈور جامع اور مستندپلاننگ کی جائے، انڈسٹری کی میپنگ سے مستند ڈیٹا حاصل کرکے چھوٹے صنعتکاروں کی معاونت کرینگے
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے ہیلتھ کئیر ، انڈسٹری اور لیبر کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے،ہمیں پتہ ہونا چاہیے ہماری گروتھ کس شعبہ میں ہوئی اور کہاں گروتھ کی ضرورت ہے۔سموگ کے سدباب کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے تمام صنعتی یونٹ کا ڈیٹا تیا ر کیا جائے۔
