لاہور:رمضان میں مارکیٹ رات دیر تک کھولنے کی اجازت

 

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے جوڈیشل کمیشن اسٹاف کے ساتھ ایک ریسٹورینٹ مالک کی بدتمیزی کے واقعے کا نوٹس لیا اور ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب کیا۔

دوراں جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس ریسٹورینٹ مالک کو عدالت میں بلواتا ہوں، ہم بہتری کے لیے کام کررہے ہیں سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے ۔

وکیل ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر کام کام کررہے ہیں، بعد ازاں عدالت نے رمضان میں  مارکیٹ رات 12بجے جب کہ ہفتہ  اور اتوار رات ایک بجے تک کھولنےکی اجازت دے دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں