پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلےکی طرف بڑھنےکیلئے تیار،وزیراعظم

چینی خبر رساں  ایجنسی شِنہوا کو انٹرویو  میں وزیراعظم نےکہا کہ  پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلےکی طرف بڑھنےکے لیے تیار ہے

وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان  اور  چین مشترکہ  ترقی اور  خوشحالی کے لیے مل کر  آگے بڑھیں گے،  پاکستان کو چینی ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ ایک عظیم کامیابی کا نمونہ ہے۔سی پیک  خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کر رہا ہے، اس کا مقصد سرخ فیتےکا خاتمہ، تاخیری حربوں اور  رکاوٹوں کو  دور کرنا ہے

وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان صنعتی پارکس اور  ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلےکا مقصد تکنیکی ترقی اور  زراعت کا فروغ  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل سرخ فیتےکا خاتمہ کرے گی، یہ منصوبوں میں تاخیر اور  دیگر مسائل کو دور کرےگی، پاکستان ٹیکسٹائل  اور  اسٹیل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کا منتظر ہے، پاکستان، چین مشترکہ ترقی، خوشحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ  پاکستان، چین متحد ہوکر ترقی  اور خوشحالی کے مقاصد کو حاصل کریں گے پاکستان کو چینی جدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ عظیم کامیابی کا نمونہ ہے، پاکستان اور چین مشترکہ  اقدار کو لے کر چلیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں