دوست ملکوں سےقرض لیکر رول اوورکا فارمولا نہیں چلےگا: وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ حکومت کو  پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، دوست ملکوں سے قرض لےکر رول اوور کرانےکا فارمولا اب نہیں چلےگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا،  دوست ملکوں سے قرض لے کر رول اوورکرانے کا فارمولا اب نہیں چلےگا،

وزیرخزانہ نے کہا کہ دوست ملکوں نےکہہ دیا ہےکہ مدد کرنا چاہتے ہیں  پر  امداد کی صورت نہیں سرمایہ کاری کے ذریعے، اور شرحِ سود میں جلد کمی کی توقع کی اور  اخراجات میں کمی کا عزم کیا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  پی آئی اے نجکاری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی پرائیوٹ سیکٹر میں لے جائیں گے۔ریونیو لیکیج  روکنےکے لیے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں