
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آصف علی زرداری روایتی انداز میں صدارتی بگھی میں سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے جہاں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تقریب میں صدر مملکت کے اعزاز میں قومی ترانہ بجایا گیا، بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو بھی شریک ہوئے۔
