
گوادر میں رات سے جاری بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے
گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے
تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، زہران، سیسدی، چوڑ اور ملحقہ علاقوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے
موسلادھار بارشوں سے دشت کی رابطہ سڑکیں ایک بار پھر بند ہوگئیں،28 اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے 10 مارچ سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں اور زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
