شیر افضل مروت کا مریم نواز پر اپنے’قتل کی منصوبہ بندی‘ کا الزام

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے اس کا الزام مریم نواز پر عائد کردیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شریک انصاف مروت نے کہا کہ سیاسی شخصیت (مریم نواز) نے میرے قتل کی منصوبہ بندی بنائی ہے اور مجھے بھارتی شہری افضل جندل کے ذریعے قتل کروایا جاسکتا ہے۔ میرے قتل کیلیے شوٹر کو ایک لاکھ روپے ادائیگی بھی کی گئی ہے، یہ تمام مواد ہم ایف آئی اے کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سارا کام مریم نواز نے کروایا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ رات کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ساری بات ڈسکس کر لی ہے، میں مطالبہ کرتا ہو کہ پاکستان کے نظام عدل اور ایف آئی اے اس کی تفتیش کی اجازت دے کر تحقیقات کرے کیونکہ میں اور میرا خاندان ہمیشہ سے قبائلی دشمنوں کا شکار رہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں