AUC Venturesکی جانب سے مائیکرو اسکلس فار جاب پروگرام کا انعقاد

پروگرام کا مقصد نوجوان نسل اور آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی نوجوان نسل کو رہنمائی فراہم کرنا اور ان کو Global Competation کے لئے تیارکرنا تھا

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاجس کہ بعد AUCکے CEO اسد اللہ چوہدری نے کہا کہ AUC نے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ایران،ایتھوپیا، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور امریکہ میں 400سے زائد ورکشاپس کا انعقاد کروایا ہے اور اسکے بہترین نتائج حاصل کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ AUCپہلے بھی Microsoft  پاکستان کے ساتھ Dot Netٹیکنالوجی اور Resouces Provide کرچکا ہے۔

چیئرمین AUC  ڈاکٹر محمد انورعثمان نے بھی اس موقع پر کہا کہ AUC کیس اسٹڈی اور سرٹیفیکیشن بیس پروگرام اور ٹریننگ میں کامیابی کا ٹریڈ مارک ہے۔

ایگزیکیوٹو ڈائریکٹرAUC عابد مجید نے پاکستان میں  پاکستانی بزنس کمیونٹی کو آئی ٹی میں کام کرنے اور مزید نئی Startup  کمپنیز پر انویسمنٹ کرنے پر زوردیا۔

سابق صدر ایف پی سی سی آئی زکریا عثمان نے بھی AUCکی کاوشوں کو  سراہا  اور بزنس کمیونٹی کو زور دیا کہ وہ AUCکے ساتھ مل کر پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کام کریں۔

ایجوکیشن لیڈ مائیکروسافٹ جبران جمشید نے بھی اس موقع پر Microsoft   کے Vision  پربات کی اور  Microsoft  ٹیکنالوجی کو Adopt کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Director NASTPڈاکٹرشعیب عارف نے سائبرسیکیورٹی کی اہمیت اور  Adoption  پر بات کی۔

PWC کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید عبدالقادر نے بھی سائبر سیکیورٹی اور Global Challenges  کے حوالے سے بات کی۔

اس موقع پر سید جاوید CEO Vendor Junction   اور آصف سم سم چیئرمین آباداورمختلف Universities   کے وائس چانسلر / چانسلرز سمیت شہر کے دیگر معززین شامل تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں