
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعرات کو اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں بندرگاہ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا۔
جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ میں مزید امداد کی فراہمی کے لیے عارضی بندرگاہ قائم کی جائے گی جسے امریکی فوج تیار کرے گی، اس اقدام میں غزہ میں موجود امریکی فوجی شامل نہیں ہوں گے
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ عارضی بندرگاہ پر جہازوں کے ذریعے امداد کنارے تک پہنچائی جائے گی۔
