
اسلام آباد: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کہتے ہیں کے ان کا مینڈیٹ چھینا گیا، اگر ایسا ہے تے پھر وہ کے پی میں پی ٹی آئی کے ساتھ کیوں بھیٹے ہیں، دھاندلی کی بات کے پی کی کی کرتے ہیں اور احتجاج سندھ میں کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب پارلیمنٹ مکمل ہو چکی ہے، جس کو بھی احتجاج کرنا ہے وہ پارلیمنٹ میں کرے، احتجاج سب کا حق ہے اور ہم سمجھے ہیں کے اس کے ساتھ قانون سازی بھی کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کل وزیراعظم پشاور گئے مگر سی ایم کے رویہ وہ ہی ٹائیگر فورس والا تھا، ان کو پتا ہونا چاہے کہ صوبا وفا کے بغیر نہیں چل سکتا، اب ٹائیگر فورس کا رویہ ختم ہونا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ہمیشہ پنے ہی لوگوں نے تباہ کیا، ان کے اپنے بیانات آپس میں نہیں ملتے، سیاست میں رواداری ہونا چاہے۔
