
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر ناممکن ہے
انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں،ہمارے، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی سمیت مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں جبکہ طارق فضل چوہدری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کرکے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمے داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر ہو گی۔
