
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی بھی طرح کی پابندی کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی طرح کی پابندی ناقابل قبول ہے۔
میتھیو ملر نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان میں ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے حکام پر بنیادی آزادیوں کے حوالے سے زور دیتے رہیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت بن گئی جس کے ساتھ کام کیلئے تیار ہیں تاہم انتخابات میں بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔
