بارش متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،وزیراعظم

گوادر: وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف گوادر پہنچ گئے جہاں وزیر اعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی نے ان کا استقبال کیا

چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم کو حالیہ بارشوں کے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 3100 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متاثر علاقوں کا دورا کیا اور متاثرین سے بات چیت بھی کی

شہباز شریف نے کہا کہ 26 فروری کو جو بارشوں کا طوفان سلسلہ شروع ہوا اس نے تباہی مچادی، یہ شکر ہے اللہ پاک کا کے گوادر میں کو شخص اللہ پاک کو پیارا نہیں ہوا مگر بلوچستان میں پانچھ افراد جانبحق ہوئے  اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حلف اٹھانے کے بعد متاثرین کی مدد کیلئے آیا ہوں،مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، یہ کوئی آپ پر احسان نہیں یہ ہمارے اوپر فرض ہے

شہباز شریف نے کہا کہ چیف منسٹر بلوچستان کے سربراہی میں متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، میں پاک فوج اور کوسٹ گارڈ کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بروقت کام کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان متاثرین بارش کی مدد کرنے والے تمام ملازمین کو وزاعظم ہاؤس بلاکر اسناد دی جائیںگیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں