
لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا،اعلی حکام کی جانب سے نومنتخب وزیر اعلی پنجاب کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والا ہی قانون توڑے گا تو قانون کی کون عزت کرے گا؟،خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی، امن وامان لازم ہے لیکن شہریوں کی عزت، انہیں توہین سے بچانا بھی اتنا ہی ضروری ہے
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ قانون کے احترام کے ساتھ انسان اور شہری کا احترام یقینی بنائیں،سب قانون کا احترام کریں۔اصلاحات، جدید آلات، ٹیکنالوجی اور تربیت سے پولیس کو عوامی خدمت فورس بنائیں گے۔
مریم نواز شریف نے کاہ کہ خواتین، بچوں، اقلیتوں پر تشدد، ریپ، ہماری حکومت کی ریڈ لائن ہے،رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس اور میرٹ میری پالیسی ہے،اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،قانون کے مطابق ایف آئی آر کا فوری اندراج، ڈیجیٹل اور آئی ٹی نظام کا استعمال مزید بہتر بنائیں گے،پراسیکیوشن کے نظام کی خامیاں دور کریں گے
آئی جی پنجاب کی صوبے میں امن و امان اور پولیس کی کارکردگی سے متعلق بریفننگ دی،اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت اعلی حکام کی شرکت مریم نواز شریف محفوظ پنجاب سے متعلق اپنے وژن کی روشنی میں پالیسی ہدایات جاری کیں
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت آج مجموعی طور پر تین اجلاس منعقد ہوں گےرمضان پیکج، پرائس کنٹرول کمیٹی اور امن وامان سے متعلق تین الگ الگ اجلاس شیڈول میں شامل ہیں.
https:/latest-news/9480/
