دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت بھی دیں،بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب میں کہا کہ دوراں الیکشن ہمارے کارکنان شہید ہوئے،تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ٹیمز تشکیل دی جائے گیں

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایک بار پر میرے شہر کراچی میں دوبارہ حالات خراب کرے گا تو ہم برداشت نہیں کرینگے، پیپلز پارٹی پر الزمات لگانے والے سمجھ لیں ہم ان کے ڈراموں میں نہیں آئینگے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ کارکنان کی شہادت میں جو بھی ملوث ہوگا اسے عبرتناک سزا دی جائے گی، شہید عبدالرحمان کے شہادت پر ایک اہم ادارے سے بات ہوئی ہے، کارکن بھی ہمارہ شہید ہوا اور الزامات بھی ہم پر لگائے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں جو ہمارے کارکنان شہید ہوئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی انصاف کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں الزامات ثبوت کی بنا پر لگائے جائیں، احتجاج مزید کیلئے کیا جار رہا ہے تاکہ ایک دو اور سیٹ مل جاتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیامان کے اندر یا باہر جو پارٹیز ہیں ان کے ساتھ مثبت کردار ہو، مگر جن سیٹ پر ڈاکہ ڈالہ گیا وہ واپس لینے کی کوشش کریںگے اور قانونی راستہ اختیار کرینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں