سابق کمشنر راولپنڈی الیکشن میں مبینہ دھاندلے کے بیان سے مکر گئے

الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے  پر  سابق کمشنر  راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ  نے الیکشن کمیشن میں بیان  ریکارڈ کروادیا

الیکشن کمیشن میں جمع کرائےگئے اپنے بیان میں سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نےکہا ہےکہ میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے  پر  اپنا بیان دیا

لیاقت چٹھہ نے کہا کہ میرا بیان صریحاً غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے، قوم سے معافی چاہتا ہوں۔

سابق کمشنر راولپنڈی نےکہا ہےکہ 9 مارچ کو ریٹائر ہو رہا تھا، مستقبل اور سرکاری مراعات  چھوٹنے سے پریشان تھا، ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کے کہنے  پر ایسا عمل کیا

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت عہدیدار 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر مفرور ہوگیا تھا،  میں سیاسی جماعت کےعہدیدار کی خفیہ مدد  بھی کرتا تھا، میں نے11فروری کو خفیہ طور پر لاہور جا کر  اس رہنما سے ملاقات بھی کی۔

لیاقت علی چھٹہ کے مطابق  اس رہنما نے مجھے الیکشن دھاندلی زدہ ثابت کرنےکے منصوبے پرکام کرنےکا کہا، مجھے اس کے صلے میں مستقبل میں اعلیٰ عہدے کا وعدہ کیا

سابق کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پہلےمیں نےمشورہ دیا کہ میں استعفیٰ دوں  جس میں دھاندلی کا الزام لگانےکی بات شامل ہو، لیکن استعفےکا زیادہ  اثر نہ  ہونے کے پیشِ نظر جذباتی  اور  ڈرامے سے بھرپور پریس کانفرنس کا فیصلہ کیا، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے، قوم سے معافی چاہتا ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں