
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ اگر کسی بھی ملک میں اتحادی حکومت بنتی ہے تو وہ اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل سے قبل کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے.
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی بھی ملک میں اتحادی حکومت بنتی ہے تو وہ اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔ یہ ایسا معاملہ نہیں جس پرہم بات کریں، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کو جزوی یا مکمل طور پر بند کرنے اور آزادی اظہار کو محدود کرنے پر تشویش ہے۔
پاکستان سے کہتے ہیں کہ آزادی اظہار کا احترام کیا جائے اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز کو بحال کیا جائے۔ پاکستانی حکام سے رابطوں میں آزادی اظہار کے بنیادی حق کی اہمیت کو اجاگر کرتے رہیں گے۔
