جی ڈی اے ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان

 

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سندھ کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدر الدین شاھ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور فراڈ الیکشن پر باہمی تعاون کے حوالے سے غور کیا گیا

ملاقات کے بعد جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج کی ملاقات میں جی ڈی اے ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ملاقات میں جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدر الدین شاھ راشدی نے رہنماؤں کو جی ڈی اے کے 23 فروری کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقات میں اس بات پر غور ہوا کہ اپوزیشن کی سخت گیر تحریک کی وجہ سے حکومت اور الیکشن کمیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،اور اس بات کا امکان ہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس برائے حلف برداری کا اعلان اچانک کردیا جائے گا، ملاقات میں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ اس صورت میں عوام اور تمام جماعتوں کے کارکن اس دن سندھ بھر میں سخت احتجاج کرینگے۔ملاقات میں 23 فروری کے اجلاس میں اس حوالے سے غور کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں