اتحاد قائم،شہباز شریف وزیراعظم اور آصف زرداری صدرمملکت نامزد

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیاں حکومت سازے کیلئے معاملات طے پاگئے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، شہباز شریف ملک کے وزیراعظم اور آصف علی زداری صدر ہونگے،

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، سنی اتحاد کاؤنسل کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں،ملک کی بھلائی کیلئے ملکر کام کرینگے۔دیگر عہدوں کیلئے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت ننانے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، نواز شریف کے شکرگذار ہیں، ان کی گائیڈ لائین میں ہماری رہنمائی ہوئی، پاکستان اور نسلوں کیلئے ہم مل کر کام کرینگے۔صدرمملکت کیلئے ہماری پارٹی آصف علی زرداری کی حماعت کرینگے۔

اس موقعے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری جستگجو پاکستان اور آنے والی نسلوں کیلئے ہے،ملک  کر کام کیا جائے گا۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف، اسحاق ڈار، مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ،اعظم نذیر تارڑ،ایاز صادق اور احسان اقبال نے شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں