
نوشہروفیروز: 8فروری 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے کی طرف سے جلسہ کیا گیا۔
جلسے سے فنکشنل مسلم لیگ کے صدر صدر الدین شاہ راشدی،قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو، لیاقت علی جتوئی، ارباب غلام رحیم، جی یو آئے سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود و دیگر نے خطاب کیا۔
پیر صدر الدین شاہ راشدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جی ڈی اے الیکشن میں چھینے گئے، میڈیٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہے،عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں پر توجہ نہ دے۔
جلسے سے خطاب میں صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ حیدرآباد کا جلسہ دیکھ کر مخالف قوتیں بوکھلا گئی ہیں، جی ڈی اے اور فنکشنل مسلم لیگ کے مستقبل کے حوالے سے صرف بیان مرکزی یا صوبائی قیادت جاری کر سکتی ہے، عوام جی ڈی اے کے مستقبل کے حوالے سے ہر قسم کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر دے۔
