ن لیگ کو ووٹ دینگے تو شرائط بھی ہماری ہونگیں،موقف تبدیل نہیں ہوگا،بلاول

سپریم کورٹ کے باہر میٰڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس میں انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا ہے، قتل کیس پر آپ یہ نہیں سکتے کہ کیس کو کتنہ عرصہ گذرہ ہے،

اعلیٰ عدلیہ سے مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا اور عدلیہ خود اس داغ کو دھوئی گی

ان کا کہنا تھا کہا شہید بینظیر بھٹو بھی انصاف کی خواہشمند تھی، مگر عدلیہ سے ہمیں ابھی بھی امید ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جج صاحبان صدارتی ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں انصاف کی توقع ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان کی عوام نے کسی ایک پارٹی کو یہ مینڈیٹ ہی نہیں دیا کے حکومت بنا سکے، یہ پیغام ہے کہ کوئی بھی ایک پارٹی حکومت نہیں بناسکتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام پارٹیز کو مل کر کام کرنا پڑے گا، مزے کی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے وہ کسی سے بات نہیں کرتے،میں اگر ن لیگ کو ووٹ دوںگا تو شرائط بھی ہمارے ہونگے، حکومت بننے میں تاخیر سے ملک کا نقصان ہو رہاہے، ہم اپنا موقف تبدیل نہیں کینے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں