
چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ
جماعت اسلامی (جے آئی) کے سینیٹر مشتاق احمد سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات جعلی تھے اور یہ جعلی حکومت بنائیں گے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی مذمت کی اور چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کو انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے میں "ناکامی” پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
جماعت اسلامی (جے آئی) کے سینیٹر مشتاق احمد نے سی ای سی راجہ سے 8 فروری کو شفاف انتخابات کے انعقاد میں ناکامی پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
