پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے نہ ہوسکے، آج پھر بیٹھک

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں مسلسل ملاقاتوں کے باوجود حکومت سازی کے معاملات طے نہ ہوسکے

حکومت سازی کے حوالے سےگزشتہ شب دونوں جانب سے حتمی تجاویز کا تبادلہ کیا گیا

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کے معاملے پر کچھ چیزیں طے شدہ ہیں، دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، آج صبح دوبارہ نشست ہوگی۔

اس حوالے سے لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے حکومت سازی کیلئے مذاکرات جلد مکمل کرلیں۔

دوسری جانب پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا پی پی نے وزارتیں لینی ہی نہیں صرف (ن) لیگ کی حکومت بنانے میں ساتھ دیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں