پی ٹی آئی کےآزاد امیدواروں کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس میں بیرسٹرگوہر، عمر ایوب، رؤف حسن، علامہ راجا ناصر عباس اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا موجود تھے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر جیت چکی ہے، ہمارے آزاد امیدواروں نے انتخاب لڑا، وہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تھے

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  ہم نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے تھے، ہم نے آزاد امیدواروں کو سپورٹ کیا، وہ جیت گئے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو تین دن میں کسی پارٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے، پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزاد نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سنی اتحادکونسل میں شمولیت اختیارکریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں